ریاض سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے دارالحکومت ریاض سمیت دمام، الخبر، الاحساء، تبوک، القطیف اور جدہ میں کرفیو کا دورانیہ بڑھا کر 24 گھنٹے کیا جا رہا ہے

کرفیو کے دوران شہریوں کے گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کو دس ہزار ریال جرمانہ کیا جائے گا ، کرفیو کے دوران ہسپتال اور میڈیکل سٹورز کھلے رہیں گے جبکہ تمام تر کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق کرفیو زدہ علاقوں میں کرفیو کے دوران داخلہ ممنوع کر دیا گیا ہے-علاوہ ازیں کرفیو کے دوران تمام کاروباری سرگرمیاں بھی معطل رہیں گی تاہم روزمرہ کی ضروری اشیاء جن میں میڈیکل سٹور اور کھانے پینے کی دکانیں کھلی رہیں گی اور لوگوں کو ان کے گھر کے قریب علاقوں سے ان اشیاء کی خریداری کرنے کی اجازت صبح 6 بجے سے سہہ پہر 3 بجے تک ہوگی۔

Comments

Popular posts from this blog

جہانگیر ترین زرعی ٹاسک فورس کی چیئرمین شپ سے فارغ