Posts

Image
ریاض سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے دارالحکومت ریاض سمیت دمام، الخبر، الاحساء، تبوک، القطیف اور جدہ میں کرفیو کا دورانیہ بڑھا کر 24 گھنٹے کیا جا رہا ہے کرفیو کے دوران شہریوں کے گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کو دس ہزار ریال جرمانہ کیا جائے گا ، کرفیو کے دوران ہسپتال اور میڈیکل سٹورز کھلے رہیں گے جبکہ تمام تر کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق کرفیو زدہ علاقوں میں کرفیو کے دوران داخلہ ممنوع کر دیا گیا ہے-علاوہ ازیں کرفیو کے دوران تمام کاروباری سرگرمیاں بھی معطل رہیں گی تاہم روزمرہ کی ضروری اشیاء جن میں میڈیکل سٹور اور کھانے پینے کی دکانیں کھلی رہیں گی اور لوگوں کو ان کے گھر کے قریب علاقوں سے ان اشیاء کی خریداری کرنے کی اجازت صبح 6 بجے سے سہہ پہر 3 بجے تک ہوگی۔

جہانگیر ترین زرعی ٹاسک فورس کی چیئرمین شپ سے فارغ

Image
وفاقی حکومت نے جہانگیر ترین کو زرعی ٹاسک فورس  کے  چیئرمین کے عہدے سے ہٹادیا۔ ذرائع کے مطابق چینی اور آٹا بحران کے بارے میں رپورٹ آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کے اہم ساتھی جہانگیر ترین کو عہدے سے ہٹادیا۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد جہانگیر ترین کے خلاف مزید کارروائی انکوائری کمیٹی کی سفارشات کے بعد ہوگی۔ دوسری طرف جہانگیر نے زرعی نے ایگری کلچر ٹاسک فورس سے ہٹائے جانے کی تردید کی اور کہا کہ یہ خبر درست نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  میں کبھی کسی ٹاسک فورس کا چیئرمین نہیں رہا ہوں، ساتھ ہی انہوں نے استفسار کیا کہ کیا کوئی مجھے چیئرمین زرعی ٹاسک فورس تقرری کا نوٹیفکیشن دکھا سکتا ہے؟